کرتا رپور بارڈر کھلنے سے سکھ‘ مسلم بھائی چارے کو فروغ حاصل ہوگا‘ سردار دیوسنگھ
بورے والا(تحصیل رپورٹر)کرتار پور بارڈر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے آئے ہوئے کینڈا کے سکھ یاتری سردار دیو سنگھ نے(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)
کہا ہے کہ کرتار پور بارڈ کھول کر وزیر اعظم عمران خان نے پوری دنیا کے لئے امن اور بھائی چارے کی ایک تاریخ رقم کی ہے بارڈر کھلنے سے سکھ مسلم بھائی چارے کو فروغ حاصل ہوگا جس سے پاکستان میں موجود گوردوارہ بابا گورونانک اور دیگر تاریخی عبادت گاہوں تک پوری سکھوں کی بآسانی رسائی ممکن ہوگی ہمارا مقصد دنیا میں امن اور بھائی چارے کا فروغ ہونا چاہیئے پاکستان آکر ایک اپنائیت کا احساس پیدا ہوا ہے یہاں کے لوگوں میں خلوص اور بھائی چارہ بہت زیادہ ہے ہم حکومت پاکستان کے احسان مند ہیں کہ انہوں نے بغیر ویزہ کے سکھوں کی پاکستان آمد کے لئے کرتار پور بارڈر کی شکل میں ایک بہت بڑی سہولت فراہم کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اہلیہ ہربنس کورکے ہمراہ بورے والا میں اپنے آباؤ اجداد کے گھروں اور دیگر تاریخی عبادگاہوں کا وزٹ کرنیکے بعد مقامی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ساتھ لاہور سے آئے ہوئے ڈاکٹر محمد ارشد۔پی ٹی آئی کے سینئر راہنماء ملک فاروق اعوان، چیئرمین پریس کلب اصغر علی جاوید(کامریڈ). محمد ارشد، سوسائٹی کے ڈپٹی کنوینئر اصغر علی جاوید، ظہیر اسلم مرزا اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔