بلاول بھٹو کا مظفر گڑھ میں جلسہ صوبے کے قیام میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا‘ نتاشہ دولتانہ
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)8نومبر کو بلاول بھٹو زرداری کا مظفر گڑھ جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا، یہ جلسہ تاریخ ساز اور صوبہ کے قیام (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)
میں اہم سنگ میل ثابت ہوگان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ ڈی جی خان ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام یاسین خان گوگانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، جھوٹے وعدے کرنے والی پی ٹی آئی کی حکومت نے مہنگائی کے سوا عوام کوکچھ نہیں دیا،حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہر شخص پریشانی میں مبتلا ہے، عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کیے جا رہے صرف طفل تسلیوں سے کام لیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ کل8نومبر کو بلاول بھٹو زرداری کا مظفر گڑھ جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا، یہ جلسہ تاریخ ساز اور صوبہ کے قیام میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا،جنوبی پنجاب کے عوام روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی،بے روز گاری،تعلیم کی عدم دستیابی اور صحت کے اداروں میں پیداہونے والا فقدان کے پیش نظر خطہ کے غریب عوام،مزدور، کسان صحت اور تعلیمی اداروں کی ظالمانہ نجکاری کے خلاف خطہ کے عوام چیئرمین بلاول بلاول بھٹو زرداری کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں انہوں نے اس موقع پر سابق کونسلر و انجمن تاجران کے صدر رانا عبدالعزیزکی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد بھی پیش کی
نتاشہ دولتانہ