14نومبر: وزیراعلیٰ کا دورہ راجن پور‘ تیاریاں شروع‘ افسروں کی دوڑیں

14نومبر: وزیراعلیٰ کا دورہ راجن پور‘ تیاریاں شروع‘ افسروں کی دوڑیں

  



جام پور نامہ نگار وزیر اعلی پنجاب ایک روزہ دورہ پر چودہ نومبر کو راجن پور پہنچیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب کے دورہ کے پروگروام کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ وزیراعلی پنجاب ایک روزہ دورہ پر چودہ نومبر کو صبح دس بجے راجن پور کا دورہ کریں گے۔ فرید ائر بیس پر ارکان اسمبلی اور کمشنر ڈیرہ۔ آر۔ پی۔ او ڈیرہ عمران خان۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان ڈی پی او راجن پور کے علاوہ ارکان(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

اسمبلی اور تحریک انصاف کے مقامی ارکان استقبال کریں گے۔ ضلع راجن پور کے متوقع درہ کے سلسلہ میں انتطامات مکمل کیے جارہے ہیں۔ دوسری طرف کمشنر ڈیرہ مدثر ملک ریاض خان مورخہ بارہ نومبر کو راجن پور۔ جام پور کا دورہ کریں گے۔ راجن پور کے دورہ کے موقع پر ٹی ایچ کیو ہسپتال جام پور۔ اراضی سنٹر۔ دانش سکول فاضل پور۔ ڈپٹی کمشنر افس میں تعمیر نو کے محکموں کے افسران کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ بعد ازاں شام کو دربار غلام فرید پر حاضری دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور کے حکم پر تعلیم۔صحت۔ پبلک ہیلتھ۔ ٹی ایم اے نے صفائی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

س

مزید : ملتان صفحہ آخر