اے ای اوز کو مستقل کرنے کیلئے ریکارڈ طلب
ملتان (نیوز رپو رٹر)صوبے کے اے ای اوز کو مستقل کرنے کیلئے ریکارڈ طلب کرلیاگیا اس سلسلے میں بتایاگیا ہے کہ ڈی پی آئی حکام نے مراسلے جاری کیا ہے کہ تمام سی ای اوز اپنے اضلاع کے ای ای اوز جو 2016 میں بھرتی ہوئے تھیاور(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)
تین سال پورے کرچکے ہیں ان کے مکمل کوائف بمعہ مستقل کرنے کی درخواست کے ساتھ 11نومبر تک ارسال کریں تمام ریکارڈ دفتری اہلکار کے ساتھ دستی ارسال کیا جائے۔