بچوں کو سگریٹ فروخت کرنیوالے دکانداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) نشہ آوراشیاء کے استعمال اوراس کے نقصانات کوسامنے رکھتے ہوئے بچاؤکے لیے حکومتی اقدامات کوقانونی شکل دے دی گئی ہے‘ تعلیمی اداروں اورگردونواح میں سگریٹ‘ حقہ اورشیشہ وغیرہ جیسی نشہ آوراشیاء کے استعمال اورخریدوفروخت پرمکمل پابندی لگانے کے ساتھ ساتھ دکانداروں کوبھی نابالغ افرادکوسگریٹ وغیرہ فروخت نہ کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے اس سلسلہ میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیاہے جس کااطلاق 31جنوری 2020ء تک رہے گا۔