کالے یرقان سے متاثرہ 50سالہ خاتون ہسپتال میں جاں بحق
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا50 سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑگئی تفصیل کے مطابق یوسف آباد کی رہائشی50سالہ میر مائی کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)
کے باوجود میرمائی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ 5 متاثرین جن میں تاج گڑھ کی رہائشی60سالہ خورشید بی بی‘ سخی سرور کالونی کی80سالہ حمیداں بی بی‘ اقبال آباد کی50سالہ کنیز بی بی‘ کوٹلہ پٹھان کا45سالہ پیر بخش اور حسن کالونی کارہائشی 45سالہ عبدالستار شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
خاتون