12ربیع الاول کے موقع پر اتحاد بین المسلین کا مظاہرہ کیا جائے‘جاوید ہاشمی 

12ربیع الاول کے موقع پر اتحاد بین المسلین کا مظاہرہ کیا جائے‘جاوید ہاشمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل کیاجائے اور 12ربیع الاول کے موقع پر اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کیا جائے(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)


 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر انجمن اسلامیہ کے عہدیداروں کے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب میں کیا جس میں گیلانی خاندان کے سربراہ مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی، درگاہ حضرت موسٰی پاک شہید ؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی، صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی، ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی، سید راجن بخش گیلانی، سید سلیمان گیلانی، عامر شہزاد صدیقی، سید سرور شاہ بخاری، زاہد بہار ہاشمی، مخدوم عالمین گیلانی، تاج محمد تاج، ملک جمال لابر، ملک سجاد، منور خورشید صدیقی، عاشق قادری، آصف اعوان، یوسف فوجی، عظیم کمبوہ سمیت دیگر نے شرکت کی حمید نواز عاصم، احمد نواز عصیمی اور ملک سجاد نے ہدیہ نعت پیش کیا شہباز قادری نے ختم شریف پڑھا اس موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی نے سانحہ تیز گام  جبکہ مخدوم سید ابوالحسن گیلانی نے سید احمد مجتبیٰ گیلانی کے صاجزادے دوست محمد گیلانی اور معروف ثناء خواں یوسف میمن کے درجات کی بلندی کی دعا کرائی۔