نجیب الدین اویسی کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہاولپور کیمپس کا دورہ

      نجیب الدین اویسی کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہاولپور کیمپس کا دورہ

  



بہاول پور(بیورورپورٹ) میاں نجیب الدین اویسی چیرمین قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہاول پورکیمپس کادورہ کیا تفصیل کے مطابق گزشتہ دن میاں نجیب الدین اویسی چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہالپور کیمپس کا دورہ کیا۔ معزز مہمان کوریجنل ڈائریکٹر خواجہ صابر حسین اور سٹاف نے خوش آمدید کہا اور سٹوڈنٹ کونسلنگ کے شعبے کی طرف سے گلدستہ پیش کیا گیا۔ میاں نجیب الدین اویسی کو یونیورسٹی کے پروگراموں اور سمسٹر سسٹم (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

پر مکمل بریفنگ دی گئی۔ معزز مہمان کو بتایا گیا کہ خزاں 2019کے داخلے آن لائن سسٹم کے ذریعے ہوئے ہیں اور ان داخلوں میں بہاولپور کیمپس کی جانب سے عوامی رابطہ مہم شروع کی گئی ہے۔اس مقصد کے لیے ریجنل کمپس بہاولپور میں باقاعدہ انفارمیشن ڈیسک قائم کیاگیا ہے۔ جس سے کیمپس میں آنے والے طلبہ کے لیے تمام پروگراموں کے متعلق معلومات کے لیے مختلف بروشر اور تعارفی کتابچے رکھے گئے ہیں اور ساتھ ہی کونسلنگ کا عملہ بھی موجود ہے۔ بہاولپور شہر میں مختلف مقامات پر علامہ اقبال اوپن ییونیورسٹی نے سیل پوائنٹ بھی قائم کیے ہیں۔ اس کے علاوہ احمد پور شرقیہ، حاصل پور، یزمان اور ضلع لودہراں میں مختلف مقامات پر داخلہ فارموں کی فروخت کے لیے بھی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ میاں نجیب الدین اویسی کو بتا یا گیا کہ یونیورسٹی نے آن لائن ٹیوٹرز مقرر کرنے کے کام کا ٓآغاز کر دیا ہے۔ جس سے ناصرف طلبہ کے وقت کی بچت ہوگی بلکہ تاخیر سے داخلہ ہونے کا سدباب بھی ممکن ہو گیا ہے۔یونیورسٹی نے جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے مختلف پروگراموں میں بی۔ ایس پروگراموں کا اجر بھی کر دیا ہے۔ فیس ٹو فیس پروگراموں میں بی ایس کمپویٹرسائنس کے داخلے جارہے ہیں۔ جن کی کلاسز بہاولپور میں مین کیمپس اسلام آباد سے ویڈیو لنک سے جاری ہیں۔ اس کے علاوہ بی ایس پروگراموں میں اکاوئنٹنگ اور فنانس، بزنس ایڈمنسٹریشن، لائبریری سائنس، پاکستان سٹیڈیز، اردو اور انگلش کی کلاسز کا اجر کیا گیا ہے۔ جو کہ فاضلاتی نظام تعلیم کے تحت ہوں گے۔ماسٹر پروگراموں میں ایم اے اردو، عربی اور اسلامیات کے داخلے بھی ہوئے ہیں۔ اور مختلف پروگراموں کے حامل لاکھوں طلبہ کو داخلہ فارموں کا اجر کیا گیا، جس پر انہوں نے داخلہ دیا۔ریجنل ڈائریکٹر خواجہ صابر حسین نے بہالپور کیمپس کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا اوربتایا کہ حقدار اور نادار طلبہ کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مختلف مدارج میں فیس کی معافی کا اہتمام بھی کرتی ہے اس کے علاوہ مستحق طلبہ کے لیے EARN TO LEARN کی سکیم بھی شروع کی گئی ہے تاکہ غریب طلبہ کا وقت بھی ضائع نہ ہو اور وہ اپنا تعلیم سلسلہ بھی جاری رکھ سکیں۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر