ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال‘ عملے کی غفلت سے نومولود کی ہلاکت پر عوامی‘ سماجی حلقوں کا شدید احتجاج

  ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال‘ عملے کی غفلت سے نومولود کی ہلاکت پر عوامی‘ سماجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ ہسپتال عملہ کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہونے والے نومولود بچے کی ہلاکت پر عوامی سماجی حلقوں اور شہریوں کی بڑی تعداد کا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیل کے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

مطابق گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ ہسپتال کے لیبر روم میں ڈلیوری کیلئے آنے والی خاتون کی ڈیلیوری وقت پر نہ کرنے کی وجہ سے نومولود بچہ جاں بحق ہوگیا جس پر خاتون کا نومولود بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔ متاثرہ خاندان نے تمام تر صورتحال سے اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کیا تھا لیکن ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر زاہد سمیت کسی بھی اعلیٰ آفیسر نے لیبر روم عملہ اور لیڈی ڈاکٹرز کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی۔ اس حوالے سے خانیوال کے شہریوں ناصر حسین، محمد اکبر، قمر شہزاد، راشد حسین سمیت دیگر نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈلیوری نہ کرنے والی لیڈی ڈاکٹرز اور لیبر روم عملہ کو فوری طور پر نوکریوں سے برخاست کرکے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب متاثرہ خاتون اور اس کے اہل خانہ نے میڈیا کو بتایا کہ لیڈی ڈاکٹرز اور لیبر روم عملہ نے ڈلیوری نہ کی جس کی وجہ سے ہمارا بچہ جاں بحق ہوگیا جس کے تمام تر زمہ دار لیبر روم عملہ اور لیڈی ڈاکٹرز ہیں جن کے خلاف تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی غیر ذمہ دار عملہ کو فوری نوکریوں سے برخواست کرکے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی ماں کی گود اجڑنے سے بچ سکے۔