مودی کا اگلا نشانہ سندھ طاس معاہدہ شدیدنقصان کیلئے تیا ررہیں،فواد

    مودی کا اگلا نشانہ سندھ طاس معاہدہ شدیدنقصان کیلئے تیا ررہیں،فواد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ مودی کااگلانشانہ سندھ طاس معاہدہ ہوگا، پاکستان کے پاس آنکھ جھپکنے کا بھی وقت نہیں، شدیدنقصان کے لیے تیار رہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہماری اندرونی سیاسی سازشیں جس طرح کشمیریوں کی حالت زار سے ہماری توجہ ہٹائے ہوئے ہیں اس کے شدید نقصان کیلئے تیار رہیں، مودی کا اگلا نشانہ سندہ طاس معاہدہ ہو گا، بھارت پاکستان کے حصے کے پانی کو پتہ نہیں کیسے برداشت کر رہا ہے، پاکستان کے پاس آنکھ جھپکنے کا بھی وقت نہیں،شدیدنقصان کیلئے تیار رہیں۔
فوادچوہدری

مزید :

صفحہ اول -