ٹیکنیکل الاؤنس کیلئے پنجاب بھر کے سب انجینئرز کا گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا

ٹیکنیکل الاؤنس کیلئے پنجاب بھر کے سب انجینئرز کا گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا

  



لاہور (سٹی رپورٹر)سیوا پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے سب انجینئرز کا ٹیکنیکل الاؤنس اور دیگر مطالبات کے لیے دھرنے کا تیسرا روزبھی جاری رہا۔ دھرنے میں لوکل گورنمنٹ،ہائی وے بلڈنگ، واسا،اریگیشن و دیگر سرکاری محکموں کے سب انجینئر ز نے شرکت کی۔ دھرنے میں جنرل سیکرٹری ایپکا پنجاب خالد جاوید سنگھیڑا نے خصوصی شرکت کی۔ سیوا پنجاب کے صدر عامر ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک یہ دھرنا جاری رہے گا۔ ٹیکنیکل الاونس ہمارا حق ہے جبکہ یہ انجینئرز کو دے دیا گیا۔ دھرنے سے صدر اے او اے ای پنجاب نعمان ٹیپو صدر اے او اے ای سیالکوٹ عثمان میر و دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔

دھرنا

مزید : علاقائی