علالت اور دل کا دورہ پڑنے سے دھرنے کے تین شرکا ء انتقال کر گئے

علالت اور دل کا دورہ پڑنے سے دھرنے کے تین شرکا ء انتقال کر گئے

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزادی مارچ کے مزید 2 شرکاء انتقال کرگئے، م جن کی یتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں، جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔ انتقال کرنیوالے مولانا سیف اللہ کا تعلق بلوچستان کے ضلع خضدار سے تھا، بزرگ شہری کی موت تہجد کے وقت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، اس کے علاوہ ایک اور کارکن مولوی اختر محمد بیماری کی وجہ سے فوت ہوئے۔مولوی اختر محمد کا تعلق ضلع نوشکی سے تھا، دونوں میتوں کو ایمبولینس کے ذریعے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا، منگل کو بھی ایک کارکن عبدالکریم حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گیا تھا، اب تک دھرنے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی۔

انتقال

مزید : صفحہ اول