وزیراعظم سے مہندر سنگھ کی ملاقات، 50 کروڑ پاؤنڈز سرمایہ کاری کی یقین دہانی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے سکھ کمیونٹی کی فلاحی تنظیم کے صدر ڈاکٹر مہندر سنگھ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ہے۔سکھ کمیونٹی کی فلاحی تنظیم کے صدر کی وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران سکھ کمیونٹی کی فلاحی تنظیم کے صدر ڈاکٹر مہندر سنگھ نے کرتارپور راہداری کھولنے کے تاریخی فیصلے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔اس ملاقات کے بعد اعلامیہ بھی جاری کیا گیا، اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر مہندر سنگھ نے ننکانہ صاحب اور کرتارپور راہداری پر ریسٹ ہاؤسز اور ترقیاتی منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔سکھ رہنما نے یقین دہانی کرائی کہ پہلے مرحلے کے دوران 50 کروڑ پاؤنڈز (تقریباً ایک کھرب روپے) کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے انفرااسٹرکچر منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کرنے پر مہندر سنگھ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
مہندر سنگھ