آزادی مارچ والوں کو وزیراعظم کا استعفیٰ کسی صورت نہیں ملے گا، علی محمد خان

  آزادی مارچ والوں کو وزیراعظم کا استعفیٰ کسی صورت نہیں ملے گا، علی محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ والوں کو وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ کسی صورت نہیں ملے گا، ہم نے مارچ والوں کو پورے پاکستان میں کہیں نہیں روکا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو روک سکتے تھے تاہم انہوں نے نہیں روکا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعلیٰ پنجاب بھی جے یو آئی ف کا مارچ روک سکتے تھے تاہم انہوں بھی ایسا کچھ نہیں کیا، وزیراعظم عمران خان نے سب کو ہدایت دی تھی کہ مارچ والوں کو آنے دیں۔علی محمدخان نے پوچھا کہ2014کے دھرنے میں وزیراعلیٰ کے پی کے ساتھ کیا ہوا تھا؟ یا شہباز شریف دور میں وزیراعلیٰ کے قافلے کے ساتھ کیا ہوا تھا؟ ان کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہوجائے وزیراعظم کا استعفیٰ کسی صورت نہیں ملے گا۔
علی محمد خان

مزید :

علاقائی -