ڈیڈ لاک برقرار، گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال جاری، 5ہزار ٹرینی ڈاکٹرز کو نوٹس

  ڈیڈ لاک برقرار، گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال جاری، 5ہزار ٹرینی ڈاکٹرز کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر،نیو ز ایجنسیاں) پنجاب حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹرز کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 5 ہزار سے زائد پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹرز کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق تدریسی ہسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال 27 ویں روز بھی جاری رہی، جس کی وجہ سے غریب مریضوں نے مایوس ہو کر ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور میں آنا ہی چھوڑ دیا،ان ڈور زمیں بھی آٹھویں روز سے جاری ہڑتال کے بعد لواحقین اپنے پیاروں کو نجی ہسپتالوں میں منتقل کرنے اور مہنگا علاج کرانے پر مجبور ہوگئے۔ مریضوں نے علاج معالجے کے لئے ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورز میں آنا چھوڑ دیا۔ ان ڈورز میں بھی مسلسل آٹھویں روز سے ہڑتال جاری رہی جس کی وجہ سے معمول کے آپریشن ملتوی کئے جارہے ہیں۔چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر سلمان حسیب نے کہا حکومتی مذاکراتی کمیٹی مکمل بے اختیار ہوچکی ہے، حکومت نے پیرا میڈیکل اور الائیڈ ہیلتھ کے سروس سٹرکچر کو روک دیا، حکومت معاملات کو سنجیدگی سے لے، ایم ٹی آئی ایکٹ واپس لیا جائے۔پنجاب حکومت نے ڈاکٹرز کو سپر وائزرز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی، رپورٹ نہ کرنے پر ٹرینی ڈاکٹرز کو سابق تجربے سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کی 27روزہ ہڑتال کے باعث 23700 مریضوں کے آپریشن ملتوی ہوئے دوسری طرف ڈاکٹروں اور حکومتی کمیٹی کے دوران مزاکرات کا تاحال باضابطہ دور نہیں شروع ہو سکاجس سے ہڑتال ختم ہونے کا دور تک نشان نظر نہیں آرہا۔ڈاکٹرز چاہ رہے ہیں کہ ان سے مزاکرات کیئے جائیں اور مثلے کا حل تلاش کیا جائے مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہور ہی۔جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہسپتالوں میں غریب مریضوں کی شرع اموات میں اضافہ ہو گیا
ڈاکٹرز کو نوٹس

مزید :

صفحہ اول -