سانحہ تیزگام،جاں بحق 42افراد کی شناخت مکمل،ورثاء کو حوالگی کا فیصلہ
لاہور (آن لائن) سانحہ تیزگام میں جاں بحق ہونے والے 42 افراد کی شناخت مکمل ہو گئی، ریلوے حکام کو ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہو گئی، لاشوں کی حوالگی کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ لیاقت پور میں تیز گام ایکسپریس آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے 59میں سے 42افراد کی شناخت مکمل ہو گئی، 42 افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ فرانزک لیب کی جانب سے ریلوے حکام کو فراہم کر دی گئی۔سی ای او ریلوے اعجاز بروڑو کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ کی روشنی میں لواحقین کو میتیں دینے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، 17مزید جاں بحق ہونے والوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آج دوپہر تک آجائے گی۔لواحقین کو لاشیں دینے کے حوالے سے ریلوے کے افسران و دیگر سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔
شناخت مکمل