پاکستان نے کرتارپور راہداری کھول کر بہت بڑا قدم اٹھایا، رادیش سنگھ

      پاکستان نے کرتارپور راہداری کھول کر بہت بڑا قدم اٹھایا، رادیش سنگھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ننکانہ صاحب(آئی این پی) چیئرمین سکھ کمیونٹی پاکستان رادیش سنگھ نے کہا کرتارپور راہداری کھول کر بہت بڑا قدم اٹھایا ہے، سکھوں کے خواب کی تعبیر ہورہی ہے، پاکستان کا احساب زندگی بھر نہیں اتار سکتے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سکھ کمیونٹی پاکستان رادیش سنگھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کرتارپور راہدای کھولنے پربہت خوش ہیں، پاکستان نے بہت اچھا پیغام دیا ہے، پاکستان میں اقلیتی کمیونٹی بہت خوش ہیں۔چیئرمین سکھ کمیونٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے دنیا کو مثبت پیغام جارہا ہے اور سکھوں کے خواب کی تعبیر ہورہی ہے، کرتارپور راہداری کھول کر بہت بڑا قدم اٹھایا ہے، پاکستان کا احساب زندگی بھر نہیں اتار سکتے۔رادیش سنگھ نے کہا کہ شیڈول طے ہے،5ہزار سکھ یاتری آئیں گے، مذہبی رسومات کے سلسلے میں 10ہزار سکھ بھی آسکتے ہیں، ایک لاکھ سے زائد سکھ ہر سال یاترا کیلئے آسکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اقدام سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا، بھارت سے آنیوالے سکھوں کو ویلکم کریں گے، وزیراعظم اور آرمی چیف کے شکر گزار ہیں۔چیئرمین سکھ کمیونٹی نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں سب سے بڑا گوردوارہ پاکستان میں ہے، گرونانک صاحب کے امن کا پیغام پاکستان کے ذریعے دنیا بھر میں جائے گا۔
رادیش سنگھ

مزید :

علاقائی -