بھارتی سیاستدان کی بدحواسیاں،دہلی میں فضائی آلودگی کاذمہ دار پاکستان اور چین کو ٹھہرا دیا

بھارتی سیاستدان کی بدحواسیاں،دہلی میں فضائی آلودگی کاذمہ دار پاکستان اور ...

  



نئی دہلی(آئی این پی)بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ونیت اگروال شاردا نے بھارت میں بڑھتی فضائی آلودگی کاذمہ دار پاکستان اور چین کو ٹھہرا دیا۔بی جے پی کے رہنما ونیت اگروال شاردا نے بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو زہریلی ہوا آرہی ہے، زہریلی گیس آئی ہے، ہوسکتا ہے کہ کسی ہمسایہ ملک نے چھوڑی ہو جو ہم سے گھبرایا ہوا ہے، مجھے لگتا ہے کہ پاکستان اور چین ہم سے گھبرائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اِس معاملے میں سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کہ پاکستان نے کوئی زہریلی گیس چھوڑی ہے کیونکہ جب سے نریندر مودی نے دوبارہ اقتدار سنبھالا ہے تب سے پاکستان مایوس اور بھارت سے خوفزدہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی رہنما نے دہلی کے وزیراعلی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے بھارتی کسانوں اور صنعت کاروں کو زہریلی آلودگی کا ذمہ دار قراردیا ہے جبکہ انہیں مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ کسان بھارت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، کسانوں اور صنعت کاروں کے بغیر ملک کو چلانا ناممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی ہر مسئلے کا حل نکال لیتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ اِس مسئلے کا حل ضرور نکال لیں گے۔

بھارتی سیاستدان/ بدحواسیاں

مزید : صفحہ اول