مسلمانوں کے لیے دیوالی اور ہولی منانا حرام ہے،فتویٰ کونسل
کراچی(صباح نیوز)دیوالی،ہولی اور دیگر کافرانہ مذہبی تہوارں کے بارے میں اسلامک فقہ اکیڈمی پاکستان کے ڈائریکٹر مفتی مصباح اللہ صابر کی سربراہی میں فتویٰ کونسل میں غور وفکر کیا گیا۔ جس میں اتفاق رائے سے کونسل کے ممبران مفتی امان اللہ زیارتوال،مفتی نعمان الحق، مولانا ڈاکٹر نسیم سرور،مولانا آفتاب احمد ملک،مولانا یعقوب منصوری،مفتی معراج احمد صدیقی،مفتی سعد ابو سعید،مفتی حمزہ سمیع،مفتی بلال صدیقی،مفتی حبیب الرحمان،مولانا شاہ فہد،حافظ نعیم اللہ،مولانا شعیب عادل،مولانا محمد افضل،مولانا آدم سمیع،مولانا محمد عالم،مولانا محمد اظہر،مولانا عبد الحمید،مولانا احمد علی،مولانانور حبیب،مفتی سمیع اللہ مینگل،مفتی فیاض الرحمان،مولانا انس مدنی نے اجتماعی مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریعت مطہرہ نے ان تمام کافرانہ مذہبی تہواروں اور اس کے متعلقات کو ممنوع قرار دیا ہے جس کی بنیاد یں خدا سے سرکشی،بغاوت اور شرک پر مبنی ہیں۔
فتویٰ کونسل