آصف زرداری کے علاج کیلئے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ تشکیل دیاجائے،پیپلز پارٹی

آصف زرداری کے علاج کیلئے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ تشکیل دیاجائے،پیپلز پارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کے علاج کیلئے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے سابق آصف زرداری کی صحت کو لاحق خطرات کی وجہ سے جیل حکام کو پرائیویٹ بورڈ کیلئے درخواست دیدی۔ گزشتہ روز جاری ایک بیان کے مطابق پی پی پی نے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ کا مطالبہ سرکاری ڈاکٹرز کی بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں کیا۔ پیپلز پارٹی کے مطابق سرکاری ڈاکٹرز کے بورڈ نے رپورٹ آصف زرداری کی صحت کو لاحق سنجیدہ مسائل کی نشاندہی کی۔ خط میں کہاگیاکہ خاندان اور پارٹی کے اطمینان کیلئے پرائیویٹ ڈاکٹرز اور ماہرین کا بورڈ تشکیل دیا جائے، حکومت کے بنائے بورڈ نے آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے خطرے کا اظہار کر دیا، سرکاری بورڈ کے مطابق صدر زرداری کی شریانوں میں خون کا جمنا ان کی زندگی کیلئے خطرناک ہے۔پی پی پی کے خط کے مطابق آصف زرداری کی شگر لیول بھی خطرناک حد تک اوپر نیچے ہو رہی ہے جس پر تشویش ہے،شگر لیول کا کنٹرول نہ ہونا آصف زرداری کی زندگی کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ پیپلز پارٹی نے کہاکہ سرکاری بورڈ نے جیل میں ہڈیوں کی بیماری وجہ سے مناسب بستر نہ ملنے سے پیدا مسائل کا بھی ذکر کیا ہے، آرتھو بیڈنگ نہ ملنے کی وجہ سے آصف زرداری کی کمر کا دیرینہ مرض شدت اختیار کر گیا ہے۔خط کے متن کے مطابق سرکاری بورڈ نے اپنی رپورٹ میں صدر زرداری کے علاج کیلئے نیورولاجسٹ کی مدد لینے کی بھی سفارش کی ہے، علاج معالجے کی مناسب سہولت ہر شخص یا قیدی کا بنیادی حق ہے۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق قانون ہر شخص اور قیدی کے علاج معالجے کی ضمانت دیتا ہے،آصف زرداری کے علاج کا مطالبہ کوئی رعایت نہیں بلکہ قانونی حق ہے۔
پیپلزپارٹی

مزید :

صفحہ اول -