9.2 ارب ڈالر مالیت کا مین لائن ون منصوبہ سی پیک کا دل، شیخ رشید
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مین لائن ون منصوبے کی تکمیل میں وزیراعظم عمران خان ذاتی طور پر دلچسپی لے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید سے چین کے ڈی جی نیشنل ریلوے ایڈمنسٹریشن اور وفد نے ملاقات کی اس موقع پر پشاورکراچی 1872 کلومیٹر ایم ایل ون منصوبے کی پیش رفت پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ 9.2ارب ڈالر مالیت کا مین لائن ون منصوبہ سی پیک کا دل ہے، وزیراعظم منصوبے کی جلد تکمیل میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دے گا، کراچی سے راولپنڈی تک سفر کا دورانیہ صرف 10گھنٹے رہ جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ منصوبہ ملک کی مجموعی پیداوار بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا، منصوبے سے بذریعہ ٹرین رابطہ چین، وسط ایشیا اور ایران سے ہو جائے گا۔وزیرریلوے کا مزید کہنا تھا کہ مین لائن منصوبہ آئندہ 5سال میں مکمل ہوگا۔
شیخ رشید