ناپسندیدہ حکومت کو جتھوں کے ذریعے گرانا مناسب عمل نہیں، چودھری نثار

ناپسندیدہ حکومت کو جتھوں کے ذریعے گرانا مناسب عمل نہیں، چودھری نثار

  



ٹیکسلا (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ 2014ء میں ہونے والا عمران خان کا دھرنا بھی غلط تھا، جے یو آئی (ف) کا دھرنا بھی غلط ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج سیاست میں سچ سے زیادہ منافقت بکتی ہے، دھرنوں کی غلط روایت عمران خان نے ڈالی، کوئی جھتہ آئے اور کہے حکومت تبدیل کرو تو کیا ہو جانی چاہیے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعتوں کو تو جتھے اکٹھے کرنے میں کوئی مشکل نہیں، اس وقت کہا تھا کہ دھرنوں کے ذریعے حکومت تبدیل کرنا غلط روایت ڈالے گا، میں نے کہا تھا ایک جتھہ جائے گا تو دوسرا آ جائے گا۔چودھری نثار علی کا کہنا تھا کہ ناکارہ اور ناپسندیدہ حکومت کو بھی جتھوں کے زریعے گرانا مناسب عمل نہیں، اگر حکومت پولیس کے ساتھ کھڑی ہو تو ان میں یہ اہلیت ہے کہ ان جتھوں کو روک سکیں۔

چودھری نثار

مزید : صفحہ اول