غیر رجسٹرڈ دھاگہ کمپنیاں ایمبرائیڈرز سے سیلز ٹیکس وصول کررہی ہیں،تاجر رہنما

  غیر رجسٹرڈ دھاگہ کمپنیاں ایمبرائیڈرز سے سیلز ٹیکس وصول کررہی ہیں،تاجر ...

  



فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)آل پاکستان ایمبرائیڈری ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبران اور لاہور ایمبرائیڈری ایسوسی ایشن کا اجلاس مرکزی صدر میاں ذیشان کی زیر صدارت لاہورمیں منعقد ہوا جس میں فیصل آباد کے صدر رانا عبدالغفور سمیت دیگر ممبران نے بھی شرکت کی اجلاس میں میاں ذیشان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کی طرف سے ٹیکس چین مکمل نہ ہونے کے باعث ایمبرائیڈری مالکان کے مالی معاملات شدید متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ گورنمنٹ کی طرف سے لگایا گیا 17فیصد سیلز ٹیکس دھاگہ کمپنیاں وصول کر رہی ہیں لیکن دھاگہ کمپنیاں سیلز ٹیکس رجسٹرڈ ہی نہیں ہیں یہ دھاگہ کمپنیاں سیلز ٹیکس وصول کر کے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں اور دوسری طرف جو ٹریڈرز ہم سے ایمبرائیڈری کا کام کرواتے ہیں وہ بھی سیلز ٹیکس رجسٹرڈ نہیں ہیں اور نہ ہی ٹیکس کلیم ادا کر رہے ہیں جس کے باعث ایمبرائیڈری کی لاگت بڑھ جانے کے باعث ایمبرائیڈری مالکان کو یونٹ چلانا انتہائی مشکل ہو گیا اس وجہ سے لاہور‘فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں ایمبرائیڈری کے متعدد یونٹ بند ہو چکے ہیں اجلاس میں میاں ذیشان‘ رانا عبدالغفور بٹ سمیت دیگر ممبران نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایمبرائیڈری کے سیکٹر کو فکس ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور تمام ٹیکس چین کو مکمل کیا جائے اور جب تک یہ چین مکمل نہیں ہو جاتی ہے اس وقت تک ایمبرائیڈری مالکان پر 17فیصد لگایا گیا سیلز ٹیکس معطل کیا جائے اجلاس میں ایمبرائیڈری ایسوسی ایشن کی طرف سے فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت نے ان کے جائز مطالبات منظور نہ کئے تو وہ راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ایمبرائیڈرز

مزید : علاقائی