بیجنگ،خاتون کو کاک پٹ میں بٹھانے کی تصویر وائرل، پائلٹ پرزندگی بھر کے لیے پابندی
بیجنگ(آن لائن)خاتون کو کاک پٹ میں بٹھانے کیتصویرسوشل میڈیا پر وائرل، پائلٹ پرزندگی بھر کے لیے ہوائی پرواز کی پابندی لگا دی گئی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر یہ تصویر گزشتہ دنوں شیئر ہوئی جس میں ایک خاتون مسافر کیپٹن کی نشست پر بیٹھی ہوئی امن کا نشان بنارہی ہے۔ تصویر کوچائنیز ایوی ایشن بلاگر نے دیکھا اور شناخت کیا کہ یہ تصویر ائیرگوئلن کے طیارے میں لی گئی، جس کے بعد خاتون نے ویبو پر اپنے اکاؤنٹ سے اسے ڈیلیٹ کردیا۔تاہم اس سے پہلے تصویر وائرل ہوچکی تھی اور ایوی ایشن بلاگر کی پوسٹ پر تصویر کو 22 ہزار لائیکس مل چکے ہیں۔اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا تھا 'کیپٹن کا شکریہ، میں بہت خوش ہوں کمپنی نے بتایا کہ یہ تصویر چین کی فضائی کمپنی ائیرگوئلن کی ایک پرواز میں 4 جنوری کو لی گئی تھی۔مگر اب سوشل میڈیا سائٹ پر اس کے پھیلنے پر کمپنی نے پائلٹ کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اسے طیارے اڑانے سے زندگی بھر کے لیے روک دیا ہے۔
بیجنگ