عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں شہری حقوق بحال کروائے، یورپی پارلیمنٹ میں سیمینار

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں شہری حقوق بحال کروائے، یورپی پارلیمنٹ میں ...

  



برسلز(صباح نیوز)یورپی پارلیمنٹ میں تنازعہ کشمیرخصوصا مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے منعقد ہونے والے ایک بین الاقوامی سیمینار کے مقررین نے عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کا محاصرہ ختم کروائے، انکے شہری حقوق بحال کروائے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔سمینار کا اہتمام کشمیرکونسل ای یو نے یورپی پارلیمنٹ میں جاری کشمیرای یو ویک کی سالانہ تقریبات کے سلسلے میں کیا جس کی میزبانی کے فرائض برطانیہ سے کشمیری نژاد رکن ای یو پارلیمنٹ شفق محمد کررہے ہیں۔سیمینار کے دوران مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات، بشمول وہاں انسانی حقوق کی صورتحال، خاص طور پر مسلسل کرفیو کے دوران شہری حقوق کی پامالی اور کشمیری خواتین کی زندگی پر ان مشکلات کے اثرات کے حوالے سے بحث ہوئی۔سیمینار کی صدارت رکن ای یو پارلیمنٹ شفق محمد نے کی جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان مہمان خصوصی تھے۔

عالمی برادری

مزید : علاقائی