افغانستان، پولیس ہیڈ کوارٹرپر حملہ، 4اہلکارہلاک، 6طالبان مارے گئے

افغانستان، پولیس ہیڈ کوارٹرپر حملہ، 4اہلکارہلاک، 6طالبان مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(آئی این پی)افغانستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کابل یونیورسٹی کے پروفیسر عزیز احمد پنج شیری جاں بحق، حکام کا کہنا ہے کہ اس واردات میں طالبان ملوث ہیں۔ دوسری جانب طالبان نے صوبہ بلخ میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرتے ہوئے پولیس کمانڈر سمیت 4 اہلکار وں کو قتل کر دیا، پولیس کے مطابق 6طالبان بھی ہلاک ہوئے ہیں اور ان کے 4 ساتھی زخمی ہوئے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق کابل یونیورسٹی کے پروفیسر عزیز احمد پنج شیری کو 8گولیاں ماری گئیں۔ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے وہ دم توڑ گئے۔ پولیس چیف نے بتایا کہ عزیز احمد پنج شیری کو اس علاقے میں گولیاں ماری گئیں جہاں طالبان کا کنٹرول تھا۔جارخشک علاقہ سب سے زیادہ غیر محفوظ ہے اور یہاں طالبان مقامی لوگوں کو ہراساں کرتے رہتے ہیں۔دوسری جانب طالبان نے صوبہ بلخ میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرتے ہوئے پولیس کمانڈر کلام الدین سمیت 4پولیس اہلکار وں کو قتل کر دیا جبکہپولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجہ میں 6طالبان ہلاک اور 4زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
افغانستان،حملہ

مزید :

علاقائی -