مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ، پاک بھارت کشیدگی خطے کے امن کیلئے خطرہ

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ، پاک بھارت کشیدگی خطے کے امن کیلئے خطرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی رکن کانگریس نے شان کیسٹن نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیر یکجہتی کونسل جاوید راٹھور، ڈاکٹر مرتضی، ڈاکٹر منال پنڈت، راجہ یعقوب، یاسین چوہان اور علی بختیاری نے امریکی رکن کانگریس شان کیسٹن سے ملاقات کی۔ کشمیری رہنما وں نے امریکی رکن کانگریس کو مقبوضہ وادی کی صورت حال سے آگاہ کیا اور کانگریس میں مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھانے کی درخواست کی۔ کشمیری رہنما وں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے نمائندے بھیجے جائیں۔اس موقع پر امریکی رکن کانگریس شان کیسٹن نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو بنیادی سہولیات سے محروم کرنا جمہوری اصولوں کے خلاف ہے۔امریکی رکن کانگریس شان کیسٹن نے مزید کہا کہ پاک بھارت کشیدگی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
امریکی رکن کانگریس

مزید :

علاقائی -