بھارتی فوج کشمیری بچیوں سے بداخلاقی میں ملوث ، گھر مدفن بن چکے : ویمن انڈیا موومنٹ
جے پور(آئی این پی)بھارتی صوبہ راجستھان میں ویمن انڈیا موومنٹ نے بھارت سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فوری ہٹایا جائے ، کشمیری عوام گھروں میں مقید اور اپنے پیاروں کی تدفین گھروں میں ہی کرنے پر مجبور ہیں،بھارتی فوج معصوم بچیوں کی عصمت دری میں ملوث ہے،بھارتی میڈیا حقائق کی پردہ پوشی نہ کرے ورنہ مستقبل میں صحافی حضرات اپنے بچوں کو منہ نہیں دکھا پائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میںویمن انڈیا مومنٹ کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گےا جس میں ویمن انڈیا مومنٹ نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کشمیر سے کرفیو ہٹا کر وہاں حالات بہتر کیے جائیں۔ تنظیم کی ایک رکن نے کہا کشمیر میں گھروں میں قیدکردہ عوام کوجلد ازجلد آزاد کیا جائے۔تنظیم کے اعلیٰ ذمہ داروں کا کہنا تھاکشمیر کے حالات کافی خراب ہو چکے ہیں۔ وہاں تین ماہ سے کرفیو نافذ ہے جسے ابھی تک ہٹایا نہیں گیا ،کشمیر میں جن لوگوں کا انتقال ہو رہا ہے انہیں گھروں میں ہی دفن کیا جا رہا ہے۔ جو سبھی لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کہہ رہے تھے وہ لوگ کہاں چلے گئے؟۔ہماری تنظیم سے منسلک کچھ لوگوں نے کشمیر کا جائزہ لیا ہے، وہاں خواتین پر انتہائی انسانیت سوز ظلم ہو رہا ہے۔تنظیم کی قومی صدر مہرالنسا خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کشمیر میں جو ہو رہا ہے میڈیا اسے نہیں دکھا رہا ہے۔ اگر اب بھی صحافی نہیں جاگے تو آنےوالے وقت میں وہ اپنے بچوں کو منہ دکھانے لائق نہیں رہیں گے۔کشمیر میں بچیاں محفوظ نہیں ان کےساتھ بھارتی فوجی جوان زیادتی کر رہے ہیں۔ بچوں کو قید کیا جا رہا ہے لیکن پھر بھی کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔
ویمن انڈیا موومنٹ