چیئرمین سینیٹ کا سینیٹرمحسن عزیز کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

  چیئرمین سینیٹ کا سینیٹرمحسن عزیز کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

  



اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹرمحسن عزیز کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے غم زدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، قائد ایوان سینیٹ سینیٹرسید شبلی فراز، قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ ظفر الحق نے بھی سینیٹرمحسن عزیز کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

چیئرمین سینیٹ

مزید : علاقائی