توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کونوٹس جاری

  توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کونوٹس جاری

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے،درخواست گزارانتظار حسن کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ 26 کنال 17 مرلہ اراضی ایل ڈی اے نے حاصل کر لی تھی،اب ایل ڈی اے کی جانب سے درخواست گزار کو متبادل جگہ فراہم نہیں کی جارہی،عدالت عالیہ نے درخواست دادرسی کے لئے ڈی جی ایل ڈی اے کو بھجوائی تھی،عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا جوتوہین عدالت کے زمرہ میں آتا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید : علاقائی