شہری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائردرخواست پر سیکرٹری داخلہ کو نمٹانے کاحکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے شہری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے دائردرخواست وفاقی سیکرٹری داخلہ کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا،یہ درخواست فدا حسین کی طرف سے دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ درخواست گزار کو سیاسی بنیادوں پر ایک مقدمہ میں ملوث کیا گیا، اس نے پاکستان واپس آکر کیس لڑا اور بے گناہ ثابت ہوا،اس کے باوجود درخواست گزار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا نہیں جا رہا،اس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کیا جائے۔