تیزاب گردی میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور

تیزاب گردی میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے تیزاب گردی کے مقدمہ میں ملوث ملزم پیراوزیرشاہ کی درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیاہے،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ملزم پیر اوزیر شاہ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ پولیس نے جھوٹے مقدمہ میں ملوث کر کے گرفتار کیا، لڑکی نے محبت میں ناکامی پر خود پر تیزاب پھینکاتھا،لڑکی کے اہل خانہ نے تیزاب پھینکنے کا جھوٹا مقدمہ پیر اوزیر شاہ پر درجہ کروا دیا، عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعددرخواست ضمانت منظور کرلی۔

مزید :

علاقائی -