بینک الفلاح کے متعلقہ ڈیفالٹر زکیخلاف ریکوری کے دعویٰ پر کسٹمز آفیسر سمیت ڈیفالٹر کمپنی کونوٹسز جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کسٹمز آفیسر سمیت بینک الفلاح کے متعلقہ ڈیفالٹر زکیخلاف ریکوری کادعویٰ پر مدعاعلیہ شہریوں کو 12دسمبر کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔بینک کے دعویٰ میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ڈیفالٹر کمپنی میسرزوحید برادرزنے بینک الفلاح سے کاروبار کے لئے قرض حاصل کیا، کسٹمز آفیسر ظل ہما نے قرض کے لئے باغبانپورہ میں واقع 5 کنال کا رحمت شادی ہال رہن رکھوایا، ڈیفالٹر کمپنی قرضے کی واپسی میں ناکام رہی، قرض کی عدم ادائیگی پر میاں عبدالوحید، شائستہ وحید، ظل ہما اور ہمایوں محمود کو 30 جون کو ڈیفالٹر قرار دیا گیا۔ رقم کی ریکوری کے لئے ڈیفالٹر کمپنی کے خلاف 12 کروڑ 18 لاکھ 36 ہزار روپے کی ڈگری جاری کی جائے۔