ماڈل صوفیہ مرزا کے بچوں کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پرنوٹس جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل صوفیہ مرزا کے بچوں کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے جواب طلب کر لیاہے،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے صوفیہ مرزا کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیا رکیا گیا ہے کہ اس کاشوہر عمر فاروق بچوں کو زبردستی لے کر پاکستان سے فرار ہو گیا ہے، بیرون ملک سے بچوں کی واپسی کے لیے وزارت داخلہ کو درخواستیں دی شنوائی نہیں ہو رہی، عدالت سے استدعاہے کہ وزارت داخلہ کو بچوں کی پاکستان واپسی کے لئے اقدامات کا حکم دیا جائے۔