فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف دائردرخواستوں پر سماعت نہ ہوسکی
لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحیدکی عدم دستیابی کے باعث لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 ء کے خلاف دائردرخواستوں پر سماعت نہ ہوسکی،جسٹس مامون رشید شیخ کی سربراہی تین رکنی بنچ اس کیس کی سماعت کررہاہے،گزشتہ روز بنچ کے فاضل رکن جسٹس شاہد وحیدکی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت نہ ہوسکی،اس کیس میں عدالت نے حکومت پنجاب کوتفصیلی جواب داخل کرنے کا حکم دے رکھا ہے،نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف بلدیاتی اداروں کے سابق عہدیداروں نے درخواستیں دائر کررکھی ہیں، جن میں استدعا کی گئی ہے کہ نئے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو کالعدم قرار دے کر پرانے لوکل گورنمنٹ سسٹم کو بحال کرنے کا حکم دیاجائے۔