بن قاسم پورٹ پر ٹھیکے میں کرپشن کے تین ملزموں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

  بن قاسم پورٹ پر ٹھیکے میں کرپشن کے تین ملزموں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہورہائی کورٹ نے بن قاسم پورٹ پر کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی تنصیب کے ٹھیکے میں کرپشن کے مقدمہ میں تین ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزاروں پراجیکٹ ڈائریکٹر بن قاسم پورٹ فہیم انور، ممبر فنانس کمیٹی ریلوے ڈاکٹر سعید اور سی ای او ایکویناکس کمپنی معاذ محی الدین کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ انہوں نے سسٹم کی تنصیب کے ٹھیکہ میں کوئی بے ضابطگی نہیں کی اور تمام قانونی تقاضے پورے کئے،ان کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، نیب کی طرف سے ملزمان پر کمپیوٹرائزڈ سسٹم کا ٹھیکہ زائد قیمت پر دینے کا الزام لگایا گیاہے،نیب کا کہناہے کہ بن قاسم پورٹ پر کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی تنصیب کا 476 ملین روپے کا ٹھیکہ غیرقانونی طور پر من پسند کمپنی کو دیا گیا۔

مزید : علاقائی