کاہنہ، 17سالہ لڑکے کے قتل کی ناقص تفتیش پر ورثاء کا پولیس کیخلاف احتجاج

کاہنہ، 17سالہ لڑکے کے قتل کی ناقص تفتیش پر ورثاء کا پولیس کیخلاف احتجاج

  



لاہور (کر ائم رپو رٹر)کا ہنہ کے علا قہ ویلنشیا ٹاؤن میں 17 سالہ لڑکے کے قتل کے بعد پولیس کی ناقص تفتیش پر ورثاء کا احتجاج، ورثا نے ویلنشیا ٹاؤن گیٹ نمبر 8 کے قریب ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی، پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ میں فٹ بال بنانے والی فیکٹری میں دو ماہ قبل 17 سالہ نوجوان مجاہدعلی کی لاش ملی تھی جس پر مجاہد کے والد سعید احمد نے فیکٹری مالک ڈاکڑعابد اور دو ملازمین شاہ نواز اور عمران کے خلاف مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ مجاہد کے ورثا نے پولیس کی جانب سے ناقص تفتیش پر ویلنشیا ٹاون کے باہر ٹائر جلا کر روڈ شدید احتجاج کیا۔ اطلاع پر کاہنہ پولیس موقع پر پہنچ کر لواحقین کو انصاف ملنے کی یقین دہا نی کروائی جس پرمظاہرین پرامن منتشر ہوگئے۔

مزید : علاقائی