ڈی پی او اور ایس ایچ او کیخلاف زبردستی زمین کا قبضہ دلوانے پر درخواست دائر

  ڈی پی او اور ایس ایچ او کیخلاف زبردستی زمین کا قبضہ دلوانے پر درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)پولیس کے ستائے ہوئے شہری محمد فیاض نے پنجاب پولیس کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست میں آئی جی پنجاب پولیس،ڈی پی او شیخوپورہ اور ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس کی ا راضی کا تنازعہ مقامی عدالتوں میں زیر سماعت ہے، ڈی پی او شیخوپورہ اور ایس ایچ او فیکٹری ایریا نے زبردست اراضی پر قبضہ کروا دیاہے، قبضہ کروانے والے ذمہ دارپولیس افسروں کے خلاف کارروائی کرنے اوراراضی واگزار کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -