صحافی قتل کیس، انسداد دہشتگردی کی عدالت سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب

  صحافی قتل کیس، انسداد دہشتگردی کی عدالت سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سمبڑیال میں صحافی کے قتل کے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے خلاف کیس میں گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیاہے،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مقتول کے بھائی لقمان اشرف کی درخواست پر سماعت کی،اپیل کنندہ کی طرف سے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سمبڑیال میں صحافی ذیشان اشرف کو کو گولیاں مار قتل کر دیا گیاتھا،صحافی کو گولیاں مار کر قتل کرنا انسداد دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے،گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمہ سے انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کر دی ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ مقدمہ میں انسداد دہشت گردی دفعات بحال کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -