سانحہ چونیاں،ملزم سہیل شہزاد کا بیان قلمبند کرنے کی اجازت

    سانحہ چونیاں،ملزم سہیل شہزاد کا بیان قلمبند کرنے کی اجازت

  



لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چونیاں میں چار بچوں سے بداخلاقی اور قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبروملزم سہیل شہزاد کا بیان قلمبند کرنے کی اجازت دے دی،انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزم سہلی شہزاد کو سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا، پراسیکیوٹر عبدالروف وٹو نے کہا کہ ملزم اپنا بیان عدالت میں ریکارڈ کروانا چاہتا ہے جس پرعدالت نے ملزم سہیل شہزاد کا جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو بیان قلمبند کرنے کی اجازت دے دی،عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ جوڈیشل مجسٹریِٹ بیان قلمبند کرنے کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کریں، ملزم سہیل شہزاد کے خلاف پولیس نے چونیاں میں چارکمسن بچوں سے بداخلاقی اور قتل کا مقدمہ درج کررکھاہے۔

مزید : علاقائی