ہاؤسنگ سوسائٹی کیس،تین ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  ہاؤسنگ سوسائٹی کیس،تین ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں تین ملزموں کو مزید 9 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر تے ہوئے انہیں دوبارہ 15 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ریفرنس سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزمان محمداعظم،محمد آصف اور ناظم علی کو حاضری کے لئے احتساب عدالت نمبر دو میں پیش کیا گیا،نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈبھی قبضے میں لے لیا،ملزمان نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی،ملزمان نے ملی بھگت سے شہریوں کو مہنگے داموں پلاٹس فروخت کئے،ملزمان اب تک 20 ہزار سے زائد پلاٹوں کے فارم فروخت کر چکے ہیں،عدالت نے ملزموں کی حاضری مکمل کرنے کے بعد مذکورہ بالاحکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی