موٹروے پولیس کی گرین اور کلین پاکستان شجر کاری مہم کا آغا ز

موٹروے پولیس کی گرین اور کلین پاکستان شجر کاری مہم کا آغا ز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی ویسٹ علی شیر جھکرانی کی ہدایات پر موٹروے پولیس کی گرین اور کلین پاکستان شجر کاری مہم کا آغا ز کر دیا۔تفصیلا ت کے مطا بق ڈی آئی جی ویسٹ علی شیر جھکرانی کی ہدایت پر موٹروے پولیس نے ڈیٹی کنزرویٹر محکمہ جنگلات مقبول حسن دشتی کے تعاون سے گرین اینڈ کلین پاکستان شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے سیکٹر کما نڈر موٹر وے پولیس شاہ اسد نے میڈ یا بریفنگ میں بتا یا کہ مہم کے دوران قومی شاہراہ پر سایہ دار پو دے درخت لگا ئے جا رہے ہیں مہم کے دوران وندر سے اوتھل تک کلین بو گرین لسبیلہ مہم جاری ہے شا ہ اسد نے بتایا کہ وندر سے اوتھل تک دس ہزار پو دے لگا ئے جا ئیں گے جبکہ آج ایک ہزار پو دے لگا ئے گئے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر محکمہ جنگلات کے آ فیسر مقبول حسن دشتی کی کاوش کو بھی سراہا جنہوں نے اس مہم کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9دنوں میں مزید 9ہزارد پو دے لگا ئے جا ئیں گے ان کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس ان پودوں کی باقاعدہ حفاظت بھی کرے گی اور موٹرویپولیس نے لگائے گئے پودوں کو پانی دینے کا بھی مربوط نظام سیکٹر کما نڈر شاہ اسد کا کہنا تھا کہ قومی شاہرات اور ہیٹ کیمپ ایریاز کو سر سبز بنا یا جا ئے گا

مزید :

علاقائی -