پولیس جرائم کے خاتمے کیلئے کوشاں،ایس ایس پی آپریشنز

پولیس جرائم کے خاتمے کیلئے کوشاں،ایس ایس پی آپریشنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی آپریشنز / ایس پی سکیورٹی لاہورمحمد نویدنے کہا ہے کہ لاہور پولیس جرائم کی بیخ کنی اورمجرموں کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے جس کو ممکن بنانے کے لئے شہریوں کو مختلف شعبوں میں خدمات کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خدمت مراکز کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ شہریوں کو ایک ہی چھت تلے کریکٹر اورویری فکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14اقسام کی سہولیات فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ لاہور پولیس کی کریکٹر سرٹیفکیٹ برانچ نے ماہِ اکتوبرکے دوران مجموعی طور پرشہریوں کو4485کریکٹر  اور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جاری کئے۔ خدمت سینٹرڈی آئی جی آپریشنز آفس میں 643،گلبرگ2043،اقبال ٹاؤن676،گریٹر اقبال پارک 623، ٹاؤن ہال250،موبائل خدمت مرکز49اور ارفع کریم ٹاورمیں 201 کریکٹراور ویریفیکیشن سرٹیفکیٹس جمع کئے گئے جن میں سے3693کریکٹر جبکہ792 ویری فکیشن سرٹیفکیٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز لاہورمحمد نویدنے کہا ہے کہ شہری اپنے علاقہ کے قریب ترین سینٹر میں جا کر کریکٹر سرٹیفکیٹ و دیگر سہولیات سے استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ موبائل پولیس خدمت مرکز بھی روزانہ باقاعدگی سے شہر کے مختلف مقامات پر شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -