رائیونڈ سٹی، نامعلوم افراد نوجوان کو قتل کرکے لاش فیکٹری میں پھینک کر فرار

رائیونڈ سٹی، نامعلوم افراد نوجوان کو قتل کرکے لاش فیکٹری میں پھینک کر فرار

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)رائیونڈ سٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے 24 سالہ نوجوان کو قتل کرکے لاش فیکٹری میں پھینک دی۔شدید تعفن اٹھنے کی شکایت پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق رائیونڈ سٹی کے علاقے میں زیر تعمیر فیکٹری کی بالائی منزل سے شدید تعفن اٹھنے کی شکایت پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تلاشی کے دوران چوبیس سالہ نامعلوم نوجوان کی بوسیدہ اور تعفن زدہ لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کردیا شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے نوجوان کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا اور لاش پھینک کر فرار ہوگئے ہیں پولیس کے مطابق مقتول کے ورثاء کی تلاش جاری ہے اس کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی جس کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

مزید : علاقائی