پنجاب کو محفوظ بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرینگے: عثمان بزدار

پنجاب کو محفوظ بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرینگے: عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے صوبے کو محفوظ بنائیں گے، سیف سٹی پراجیکٹس کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھا رہے ہیں اور یہ منصوبہ امن عامہ کی بہتری، جرائم کے سدباب اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھانے سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان و تونسہ میں پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا، پراجیکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کی بجائے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت شروع کئے جائیں گے۔ اجلاس میں لاہور رنگ روڈ کو بھی سیف سٹی پراجیکٹ سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیاگیااوراس ضمن میں ضروری امور طے کرنے کے بعد لاہور رنگ روڈ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔اجلاس میں لاہور سیف سٹی پراجیکٹ کے آپریشنل امور کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کو بزنس ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اتھارٹی ریونیو پیدا کرنے کاجامع نظام وضع کرے اورچونیاں میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا کام جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اتھارٹی تمام امور قانون کے دائرہ کار کے اندر رہ کر جلد نمٹائے اور پنجاب کے دیگر شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے مختلف آپشنز کا جائزہ لیا جائے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے جیل اصلاحات کے تحت ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو علیحدہ جیل خانہ جات ریجن کا درجہ دے دیا۔ پنجاب میں جیلوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں پر تقریباً 3 ارب 30 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گزشتہ چند ماہ میں پنجاب کے مختلف شہروں میں جیلوں کے دورے کرکے صورتحال کا خود جائزہ لیا اور جیلوں کے انتظامی امور میں بہتری کیلئے اصلاحات لانے کا اعلان کیا۔ مزید برآں وزیراعلیٰ نے ریسکیو ایمرجنسی سروسزمیں ایمبولینس کی کمی فوری طور پر دور کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں جلد سے جلد قواعد و ضوابط کے تحت اقدامات کیے جائیں،دریں اثناء وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی کونسل کے اجلاس میں صوبے بھر میں موٹر بائیکس ایمبولینس سروس مرحلہ وار شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایمرجنسی کونسل کے اجلاس میں نئی ایمولینسیں خریدنیاور ایمرجنسی سروسزاکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران ریسکیورز کو خصوصی وظیفہ دینے کی اصولی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ڈاکٹر رضوان نصیر کو ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروسز اکیڈمی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی اورنئے ڈی جی ریسکیو سروسز 1122کی تعیناتی تک اضافی چارج ڈاکٹر رضوان نصیر کو دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے اجلاس کے دوران تمام تحصیلوں میں ریسکیو 1122 شروع کرنے کاعمل جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔پنجاب ایمرجنسی کونسل کے 20ویں اجلاس میں ریسکیورز کے سروس قواعد،بھرتی،ٹریننگ او رپروموشن کے امور کا جائزہ لیاگیا اوردوران سروس جاں بحق ہونے والے ریسکیورز کیلئے مالی ا مداد اور انشورنس کی تجاویز پر غورکیاگیا۔ ریسکیورز کیلئے مالی امداد کے معاملے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے محکمہ فنانس اور ریگولیشن کی اجازت سے مشروط کردیاگیا اوراس امر کیلئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جو تمام امور کا جائزہ لے کر حتمی سفارشات پیش کرے گی۔
سردار عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -