ایم اے او کالج کا اکاؤنٹنٹ رقم کی خوردبرد کے مقدمہ میں بری

ایم اے او کالج کا اکاؤنٹنٹ رقم کی خوردبرد کے مقدمہ میں بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن بہادر علی خان نے ایم اے او کالج کے اکاؤنٹنٹ محمدشفیق کو 12لاکھ روپے کی رقم خوردبر کرنے کے مقدمہ میں بری کردیا،ملزم کے خلاف ایم اے او کالج کے پرنسپل نے مقدمہ درج کرارکھا تھا،عدالت میں عدالت میں ملزم کی طرف سے آفتاب مصطفی ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو بری کرنے کاحکم جاری کردیاہے،ملزم پرمذکورہ کالج میں طاب علموں کی جمع کرائی فیسوں کی 12لاکھ روپے کی رقم خوردبرد کرنے کاالزام عائد کیا گیاتھا۔

مزید :

علاقائی -