فریج خراب دینے پر عابد الیکڑونک کے مالک کیخلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

فریج خراب دینے پر عابد الیکڑونک کے مالک کیخلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا ...

  



لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری نے فریج خراب دینے اور وارنٹی کے باوجود واپس نہ کرنے پر عابد الیکڑونک شاپ کے مالک کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیا، عدالت نے مذکورہ شاپ کے مالک سے 25نومبرتک جواب طلب کرلیا۔عدالت میں شہری سلمان اختر نے دائر دعویٰ میں موقف اختیار کیاہے کہ اس نے وحدت روڈ پر واقع عابد الیکٹرانک سے فریج خریدا جو گھر کرخراب نکلا جس کے بارے میں دکان مالک کاشکایت کی گئی لیکن اس نے بات سننے سے انکارکردیا جس سے اسے ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑاہے،عدالت سے استدعاہے کہ مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔

مزید : علاقائی