توہین عدالت کیس،فردوس کی نیوز کانفرنس کا ٹرانسکرپٹ جمع کرادیا گیا 

توہین عدالت کیس،فردوس کی نیوز کانفرنس کا ٹرانسکرپٹ جمع کرادیا گیا 

  



 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)توہین عدالت کیس میں فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس کا ٹرانسکرپٹ جمع کرادیا گیا،29 اکتوبر کی پریس کانفرنس کا ٹرانسکرپٹ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس میں جمع کر ادیا گیا،پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ٹرانسکرپٹ جمع کرایا گیا،فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس کا ٹرانسکرپٹ آٹھ صفحات پر مشتمل تھا،پیمرا کی جانب سے فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس کی سی ڈی بھی جمع کرا دی گئی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے فردوس عاشق اعوان سے ہفتہ کے روز تک جواب طلب کر رکھا ہے۔

فردوس،توہین عدالت

مزید : صفحہ اول