گلبرگ،بجلی کے میٹر میں آگ لگ گئی، نوجوان جھلس کر زخمی،ہسپتال منتقل

گلبرگ،بجلی کے میٹر میں آگ لگ گئی، نوجوان جھلس کر زخمی،ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپو رٹر)گلبرگ کے علاقہ میں بجلی کے میٹر میں آگ لگ گئی، آگ بھجاتے ہوئے ایک نوجوان جلس کر زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق صدیق ٹریڈ سنٹر کے قریب کھمبے پر نصب بجلی کے میٹر پر آگ لگ گئی۔ آگ بھجاتے 24 سالہ نوجوان افضال نذیر جھلس کر زخمی ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور زخمی کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید :

علاقائی -