انتہا پسند ہندوؤں نے امرتسر میں عمران خان کی تصویر والے بینرز اکھاڑ دیئے
امرتسر(آئی این پی)کرتار پور راہداری منصوبے کی تکمیل پربھارتی پنجاب میں سکھوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی تعریف اور کوشوں کو سراہانے کیلئے لگائے گئے پوسٹرز اور بینرزکو ہندو انتہاپسندغنڈوں نے اتار دیا۔ سوشل میڈیا پر باشعور بھارتی بھی بینرز اتارنے پر آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے غنڈوں کوشدید تنقیدکا نشانہ بنا تے رہے۔ امرتسر میں سکھ برادری نے وزیراعظم عمران خان کی تصویر والے بل بورڈز، پوسٹرز اور بینرز آویزاں کیے تھے۔ جن پرعمران خان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو ہیرو قرار دیتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ کرتارپور راہداری کھلوانے کو حقیقت بنانے پر وزیراعظم پاکستان اور سدھو ہمارے ہیرو ہیں۔
بینرز اکھاڑ دئے